ژوب; ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں جہنم واصل


سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،بلوچستان میں ضلع ژوب کےعلاقےسمبازا میں ایک ماہ کے دوران موثرکارروائیوں میں انتیس دہشت گردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جا چکا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ دیکھا گیا،افغانستان سے دہشت گرد دراندازی کی کوشش اور سیکورٹی فورسزسمیت عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہے،ان واقعات کےپیش نظرسیکیورٹی فورسز نےمخلتف علاقوں میں آپریشن شروع کیے .


چودہ مئی کو ایسےہی ایک آپریشن میں میجربابرخان نےبہادری سےلڑتےہوئےجام شہادت نوش کیا،سیکیورٹی فورسزسرحدوں کومحفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں .
پاکستان متعددبارعبوری افغان حکومت سےموثربارڈرمنیجمنٹ کا مطالبہ بھی کرتا رہا ہے، امید ہےپاکستان کیخلاف کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں