زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ

لاہور(قدرت روزنامہ) زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ، گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی ۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیںمنسلک ہوںگی۔ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں

کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوںپرٹریفک کے دبائو میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

2 hours ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago