شاہ رخ خان بھی ہیٹ سٹروک کا شکار ہوگئے

احمد آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ خان سخت گرمی کا شکار ہو گئے ۔ ہیٹ سٹروک کے سبب انکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو ڈی ہائیڈیشن (جسم میں پانی کی کمی) کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔شاہ رخ خان منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے مقامی ہوٹل پہنچے صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت صبح سے ہی خراب تھی، سخت گرمی کی وجہ سے وہ نڈھال ہوتے جا رہے تھے، جس وجہ سے دوپہر کو انہیں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا جس کے سبب متعدد افراد بھی ہی سٹروک کا شکار ہوئے تھے۔

اداکار کے ہسپتال داخل ہونے کی پر ان کے کروڑوں مداح ان کی صحت کو لے کر پریشان بھی نظر آئے۔

Recent Posts

پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور…

4 mins ago

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

10 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

21 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

30 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

42 mins ago