وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ،صدر رئیسی اور رفقا کے انتقال پر تعزیت

تہران (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے آج تہران میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر رئیسی ایک ویژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہء پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے محصور عوام کے لیے صدر رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف کئے گئے جذبات کے اظہار کو محسوس اور شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی،17 افراد گرفتار، متعدد منڈیاں مسمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی17 افراد گرفتار متعدد منڈیاں مسمارکردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر…

5 mins ago

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جیل سے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بھجوادیا

کرراچی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل سے محمود…

16 mins ago

کراچی میں پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید…

48 mins ago

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

6 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

6 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

7 hours ago