نان فائلرز کی ہزاروں سمیں بند، مزید کتنی ہونگی؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنا شروع کردیں .

نان فائلرز اب موبائل سمز استعمال نہیں کرسکیں گے،ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9 ہزار تک سمیں بند کردیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجاہے، روزانہ کی بنیاد پر نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجا جائے گا، ایف بی آر نے ساڑھے پانچ لاکھ سےزائدنان فائلرز کی نشاندہی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں