پیپلز پارٹی کبھی ہتک عزت بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی،علی حیدر گیلانی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024ء منظور ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا مؤقف سامنے آگیا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کبھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنے کا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔
علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کیا تھا۔

ہتک عزت بل ہے کیا؟
ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہو گا، پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیرحقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا۔

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہو گا، ذاتی زندگی، عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر کارروائی ہو گی۔

ہتک عزت کے کیسز کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے، جو 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے، ہتکِ عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہو گا۔

Recent Posts

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

4 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

13 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

25 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

40 mins ago

گوگل کروم کے صارفین کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا، بچا کیسے جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد خطرات کی وجہ سے گوگل کروم کے صارفین کو ہائی رسک…

46 mins ago