سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فون کی سم بند کرنا زیادہ اثر نہیں کرے گا، آج کل لوگ فون پر ٹیکس بچانے کے لیے پہلے ہی بغیر سم کے وائی فائی پر فون چلارہے ہیں، سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے .

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ ہونا چاہیئے، یہ لاڈ پیار والے اقدامات بھی بددیانتی ہے . نمونے کے طور پر سگریٹ ہی لے لیں، یہ 300 ارب کی ڈکیتی ہے، گنتی کریں گے تو ہزاروں ارب روپے بنیں گے .

. .

متعلقہ خبریں