آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور کیا گیا .

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت وفد آج ملاقاتیں کے لیے آیا، وفد کو خوش آمدید کہا، ان کی سوچ ہے کہ اپوزیشن کے مابین رابطے رہے، مشترکہ مؤقف لینے کے لیے ان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، تلخیوں کو دور کرنے ضرورت ہے، ملک میں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی .

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، جمہوریت ہار رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف 15 سال سے آپریشن جاری ہے، دہشت گردی میں 10 گناہ اضافہ ہوا ہے، ملک کی صورتحال قابل قبول نہیں، چمن میں 7 ماہ سے دھرنا دیا گیا ہے، یہاں سے احکامات دے کر قدغنیں لگائی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں