برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک ساْل کے دوران حیران کن اضافہ


لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک سال کے دوران 120ملین پاؤنڈز سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رشی سونک اوراکشتا مورتی نے دولت مند ہونے کی دوڑ میں برطانوی بادشاہ، کنگ چارلس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی دولت کا زیادہ تر حصہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسلٹنگ کمپنی انفوسس میں حصہ داری پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ بادشاہوں کی ملکیت وسیع پیمانے پر ہوتی ہے جس میں مختلف ممالک اور محلات شامل ہیں، ان کا تخمینہ درجنوں ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم 35سالہ تاریخ میں سنڈے ٹائمز کی سالانہ دولت مندوں کی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے صف اول کے سیاستدان بھی بن گئے۔اس جوڑے کی دولت گزشتہ سال کے 529ملین پاؤنڈ سے 2024میں 651ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 730 ملین پاؤنڈزلگایا گیا ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

54 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago