ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے ایک 25 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کا چئیرمین نامزد کردیا گیا۔
کمیٹی کے ارکان میں وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور صحت ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن میجر جنرل ر ڈاکٹر اظہر کیانی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
علاوہ ازیں سپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری صحت، چیئرمین ایچ ای سی، صدر پی ایم ڈی سی، وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق اقبال، صوبائی سیکریٹریز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ہیلتھ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ان کے علاوہ ڈین خیبر میڈیکل کالج پشاور ڈاکٹر محمود اورنگزیب، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی، ہیلتھ سائنسز پروفیسر سعید قریشی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر شفا تعمیر ملت یونیورسٹی پروفیسر اقبال خان ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر احسن وحید، ڈین آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر عادل حسین، پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسر راز محمد کاکڑ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی کے معیار کا جائزہ لے گی جبکہ سرکاری، نجی میڈیکل کالجز کی صورتحال و درپیش چیلنجز پر غور کرے گی۔
یہ خصوصی کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل کالجز سے متعلق تجاویز پیش کرے گی اور سرکاری، نجی میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز میں سیٹوں کی کمی کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کے طلب و رسد کے فرق پر غور کرے گی اور میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرے گی۔
کمیٹی نجی میڈیکل کالجز کی منظوری کے عمل پر نظرثانی کرے گی، غیر منظورشدہ فارن میڈیکل کالجز میں طلبا کے داخلوں پر غور کرے گی۔ غیر ملکی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے بارے میں پالیسی تجویز کرے گی۔
کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی دس روز میں میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔

Recent Posts

ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈانڈیا نائٹ کی تصاویر نے دھوم مچادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین…

2 mins ago

پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور…

12 mins ago

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

18 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

29 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

38 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

50 mins ago