پی آئی اے طیارے کو 4 سال قبل پیش آنے والے حادثے کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایئر لائن ( پی آئی اے) کی پرواز پی کے8303 کو 4 برس قبل کراچی میں پیش آنے والے حادثے، جس میں عملےسمیت97مسافرلقمہ اجل جب کہ 2 خوش قسمت مسافر محفوظ رہے تھے، کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے 4 برس بعد جاری حتمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر بس رجسٹریشن نمبر A320-2014 22مئی2020کولینڈنگ کی دوسری کوشش کےدوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےقریب آبادی میں گرکرتباہ ہو گئی تھی، کی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن نےاپنی ویب سائٹ پرجاری کی ہے۔
ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈکی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثہ واضح طورپرانسانی غلطی کےباعث پیش آیا، ایئرٹریفک کنٹرولر روم سے 4بارپائلٹ کولینڈنگ سےروکتےہوئےبتایا گیا کہ طیارےکی اونچائی بہت زیادہ ہے، پانچویں مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرولرنےلینڈنگ کی اجازت دی۔

(Public Version) Final Inve… by Iqbal Anjum

جاری رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کی پہلی کوشش کےدوران طیارے کا انجن رن وےسے ٹکرائے جب کہ طیارےکےانجن ٹکرانے اور شعلے نکلنےکےبارےمیں ایئر ٹریفک کنٹرولرنےپائلٹ کونہیں بتایا، طیارےکےدونوں انجن رن وےسےٹکرانےکی وجہ سےمتاثرہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق انجن ٹکرانے سے دونوں انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہمی کاسسٹم خراب ہوگیا تھا جس کے باعث انجن بند ہو گئے، دونوں انجن بندہونےسےطیارا گرکر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں پائلٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز میں رابطےاور ہم آہنگی کافقدان تھا جبکہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کےدوران دونوں پائلٹس لینڈنگ کے لیے یکسو بھی نہیں تھے جبکہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے وقت طیارےکےلینڈنگ گیئر بھی کھلےہوئےتھے۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عین لینڈنگ کےوقت دونوں میں سےکسی ایک پائلٹ نےلینڈنگ گیئر دوبارہ بند کر دیے، طیارےنےپہلی مرتبہ بغیرلینڈنگ گیرکےلینڈنگ کی، حادثےکی انتظامی ذمہ داری پی آئی اےاورسول ایوی ایشن اتھارٹی پربھی عائد ہوتی ہے، طیارےکےدونوں انجن بندہونےسےبجلی کی فراہمی بھی بندہو ئی، بجلی فراہمی بندہونے کی وجہ سےپرواز کا آخری4 منٹ کاڈیٹاریکارڈنہیں ہوسکا۔

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

4 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

4 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

5 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

5 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

5 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

6 hours ago