کوئٹہ میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا اس سلسلے میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا اس کاروائی میں مجسٹریٹ عبدالحمید نے حصہ لیا اس دوران 27 پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود آبادی کے حوالے کردیے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوامی شکایات اور پشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے۔ اور ہدایت کی کہ کسی بھی سڑک پر کوئی بھکاری نظر آئے اسے پکڑ کر بند کیا جائے یا محکمہ سماجی بہبود آبادی کے حوالے کیا جائے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کو پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں گرمی آتے ہی اضافہ ہوتا ہے جن میں اکثر جرائم اور واردات بھی کرتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیے کی ٹیموں کو محترک کردیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے اندر جناح روڈ، قندہاری بازار ،میزان چوک، لیاقت بازار عبد الستار روڈ اور گردنواح میں کارروائیاں کریگیں۔

Recent Posts

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

25 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

27 mins ago

پنجاب ٹورازم اتھارٹی کے قیام کیلئے تجاویز طلب،وزیراعلیٰ نے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے "پنجاب ٹورازم" اتھارٹی کے قیام، ڈیزائن اور…

30 mins ago

سڑکیں خالی ہیں تو جڑواں شہروں کو کیوں کنٹینرستان بنایا گیا ؟ بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزرا پریس کانفرنسز…

33 mins ago

9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد،…

35 mins ago