بلوچستان کے ساحل وسائل کی تحفظ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی کی سینیئر قیادت اور پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ فروری 2024 کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کو عوام نے بلوچستان بھر میں بھرپور انداز میں ووٹ دیا اگر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوتے تو پارٹی بلوچستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آتی، انتخابات میں جس انداز سے انتخابی نتائج تبدیل کیئے گئے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے جس کے نتیجے میں وفاق اور صوبوں میں کمزور ترین حکومتیں تشکیل پاہیں اور مقتدرہ و بیوروکریسی تمام حکومتوں پر ماضی سے ذیادہ حاوی ہے تمام فیصلے مقتدرہ و بیوروکریسی کی مرضی سے ہورہے ہیں معاشی و سیاسی عدم استحکام بدترین شکل اختیار کرچکی ہے مہنگائی بیروزگاری سے لوگ کا جینا مشکل بنا دیا ہے خارجی طورپر پوری دنیا میں ملک تنہا ہوچکا ہے بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے داخلی انتشار سیاسی عدم استحکام بدترین شکل میں ہے قومی نابرابری و طبقاتی استحصال بدعنوانی واقربا پروری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ریکوڈیک، سیندک سمیت بلوچستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ریکوڈک کا گزشتہ حکومت نے جو سودا کیا وہ معائدہ تاحال سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمانی گروپ سینٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں عوام کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کے وسائل کی دفاع کے لیئے بھرپور انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے تمام اداروں میں عوام کی توانا آواز بنیں گے اور اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی میں مرکزی جمہوریت ہے اور تمام فیصلے جمہوری انداز میں پارٹی قیادت قومی و سیاسی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتی ہے موجودہ صورتحال میں پارٹی قیادت ذمہ داران اور کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید فعال و متحرک بناہیں اور سیاسی و جمہوری انداز سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں نیشنل پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت تھی اور نمائندہ جماعت رہے گا قومی مفادات ساحل وسائل اور عوام کی حق حاکمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں آج ہمارا نعرہ ہونا چاہیے کہ بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق دو اس کے لیئے سیاسی و جمہوری جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جلد ہی سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک فرنٹ تشکیل دیاجاہیگا ، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ رکن اسمبلی خیرجان بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ حاجی عطامحمد بنگلزئی خیر بخش بلوچ چہرمیں محراب بلوچ اور عبدالخالق بلوچ موجود تھے۔

Recent Posts

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

4 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

16 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

24 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

31 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

37 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

1 hour ago