پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں، چین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ’ون چائنا پرنسپل‘ سے متعلق بیان ایک چین کے اصول پر پاکستان کی جانب سےمضبوطی سے کاربند رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھیں گے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کی مضبوط مخالفت نہ صرف چین کے منصفانہ موقف کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ دنیا میں انصاف اور عدل کو برقرار رکھنے والے ممالک کی مشترکہ خواہش کی بھی بازگشت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین صدر زرداری کے ان ریمارکس کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز چینی میڈٰیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور پاکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہے گا۔

Recent Posts

عازمین حج کی مزدلفہ میں شب بسری کی تصویری جھلکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عازمینِ حج عرفات سے وقوفِ عرفہ کے بعد منیٰ منتقل ہونے…

6 mins ago

حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن…

18 mins ago

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

35 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

43 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

54 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

1 hour ago