5 فٹ کے مگر مچھ کو فلوریڈا میں ’گرفتاری‘ کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک معمر خاتون گھر پر 5 فٹ کے مگرمچھ کو ایک نوعیت کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا جب مکان مالکہ کی جانب سے پولیس کو اپنے گھر کے احاطہ میں ایک جانور کی موجودگی کے بارے میں شکایت موصول ہوئی۔
جیکسن ویل شیرف کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ دو پولیس آفیسر کے پاس اٹلانٹک بولیوارڈ اور آرٹ میوزیم ڈرائیو کے قریب ایک 104 سالہ خاتون کے گھر پر مگر مچھ کی پریشان کن موجودگی کی شکایت کی بابت جوابی کارروائی کے ضمن میں بتانے کے لیے کافی ‘دُم’ ہے۔

مگر مچھ کی ’گرفتاری‘ کی ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اسے ہتھکڑی نہیں لگاسکتے، لیکن مگر مچھ کے لیے ان کے الفاظ تھے: ’آپ گرفتار ہیں، آپ کو ان دادیوں کو اکیلا چھوڑنا پڑے گا۔ ہم آپ کو شہر کے مرکز لے جائیں گے۔‘
یہ کہتے ہوئے کہ اسے ’گرفتار‘ نہیں کیا جاسکتا، پولیس آفیسر نے لائسنس یافتہ ٹریپر مائیک ڈریگیچ کو کال کیا، جنہوں بالآخر مگرمچھ کو ’حراست‘ میں لیتے ہوئے معمر خاتون کو موقع دیا کہ وہ مگر مچھ کو الوداع کہہ سکیں: سی یو لیٹر، ایلیگیٹر!
مگرمچھ کی گرفتاری پر آپ مزید حیرت زدہ نہ ہوں کیونکہ ٹریپر مائیک ڈریگیچ نے بتایا کہ ان کے دن بھر کا ’5 فٹ کیچ‘ نہ صرف زندہ ہے بلکہ خیریت سے ایک اور جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شیرف آفس کے مطابق معمر خاتون کو پریشانی سے دوچار کرنیوالے مگرمچھ کو اس کے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

سیالکوٹ: شادی پر دولہا کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں شادی پر دولہا کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و…

4 mins ago

اس سال کتنے خوش نصیبوں کو حج کی سعادت حاصل ہوئی؟ سعودیہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں حج سیزن میں کتنے مسلمانوں کو حج کی سعادت نصیب ہوئی،…

15 mins ago

بھارت: عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسئلہ کشمیر سے متعلق 14 سال قبل تقریر کرنے پر دہلی…

28 mins ago

گورنر سندھ کامران ٹیسوری 100 اونٹ، 100 بکرے اور 10 بیل کتنے میں خریدے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لیے 100 اونٹ، 10 بیل…

34 mins ago

پاکستان میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود داؤدی بوہرہ اسماعیلی مسلمان…

40 mins ago

عازمین حج کی مزدلفہ میں شب بسری کی تصویری جھلکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عازمینِ حج عرفات سے وقوفِ عرفہ کے بعد منیٰ منتقل ہونے…

53 mins ago