کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے پی آئی اے کی اہم ہدایات کیا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں غیرملکی طلبا پر حملوں کے بعد سے 3000 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ چکے ہیں، طالبات کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جارہا ہے جبکہ بشکیک میں مناس ایئرپورٹ پر ابھی بھی پاکستانی طالب علموں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، توقع ہے کہ آج بروز جمعرات تک وہاں سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 4000 سے زائد ہوجائے گی۔
جہاں کرغستان کے مناس ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، وہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ان طلبا کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہیں، پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا مسائل سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ آنے سے قبل پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بشکیک میں پی آئی اے کی ہر پرواز سے قبل سینکڑوں طلبا ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹرز پر جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں، پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر طریقہ کار کو اپنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔
پی آئی اے نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا اپنی پرواز کا شیڈول حاصل کرکے ہی ایئرپورٹ آئیں، بغیر شیڈول کے طلبا کو پرواز میں سوار نہیں کیا جاسکتا، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مہیا کی گئی لسٹ کے مطابق ہی طلبا کو پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا جاتا ہے، پاکستانی طلبا سفارت خانے میں اپنے نام کا اندراج کرائے بغیر ایئرپورٹ نہ آئیں۔

Recent Posts

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

30 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

39 mins ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

54 mins ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

60 mins ago

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

1 hour ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

1 hour ago