مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد پلازے منہدم، سرکاری اہلکار زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کے دوران انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر شرپسندوں کے حملہ میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی اور شیوالا میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کے دوران کئی غیرقانونی عمارات منہدم کردی گئی ہیں۔
غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر پتھراؤ سے سرکاری اہلکاردانیال زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، انتظامیہ کے مطابق اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مری کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ تھا، جس میں مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر کیے گئے پلازوں اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری انتظامیہ کو بہادری سے کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لیے زخم کھائے، انہوں نے پولیس کو قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ مری میں خلافِ قاعدہ تعمیرات اور تجاوزات کی بھرمار سے متعلق متعدد رپورٹس موصول ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی حکومت نے ان تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہر دباﺅ مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Recent Posts

ہرنائی، شعبان سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بھی بازیاب نہ ہوسکے

ہرنائی(قدرت روزنامہ)زرغون شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بعد بھی…

8 mins ago

صو بائی بجٹ میں اخبار فرشوں کے بہبود فنڈ کو نظرانداز کرنا انتہائی افسوناک ہے، انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن اخبا ر فروشاں کے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطا بق…

16 mins ago

تھانہ پر حملہ اور اسلحہ لیجانے کا نوٹس ،ڈی سی سمیت تمام ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی…

24 mins ago

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران 868 ٹریفک حادثات ،23 افراد جاں بحق ،1247 افراد زخمی

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات…

32 mins ago

بلوچستان حکومت نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ایک متوازی بجٹ بنایا ہے، شعیب نو شیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے…

46 mins ago

پشتونخوا نیپ کے زیر اہتمام عثمان خان کاکڑ کی تیسری برسی کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور

مسلم باغ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم…

1 hour ago