مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد پلازے منہدم، سرکاری اہلکار زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کے دوران انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر شرپسندوں کے حملہ میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی اور شیوالا میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کے دوران کئی غیرقانونی عمارات منہدم کردی گئی ہیں۔
غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر پتھراؤ سے سرکاری اہلکاردانیال زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، انتظامیہ کے مطابق اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مری کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ تھا، جس میں مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر کیے گئے پلازوں اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری انتظامیہ کو بہادری سے کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لیے زخم کھائے، انہوں نے پولیس کو قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ مری میں خلافِ قاعدہ تعمیرات اور تجاوزات کی بھرمار سے متعلق متعدد رپورٹس موصول ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی حکومت نے ان تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہر دباﺅ مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Recent Posts

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

20 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

29 mins ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

44 mins ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

50 mins ago

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

1 hour ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

1 hour ago