ریلوے کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ریلوے کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 6.7 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اسے حتمی فیصلے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کے زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات، زراعت و خوراک، تعلیم، توانائی، صحت، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ شعبہ سے متعلق منصوبہ جات زیر غور آئے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ
سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون کے علاوہ 3 دیگر منصوبے بھی حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوائے جن میں 9239.5 ملین روپے مالیت کا میر پور اسلام گڑھ روڈ پر رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کا منصوبہ، 14927.5 ملین روپے سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3، 3 دانش اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ اور 58079.85 ملین روپے مالیت کا مظفر آباد مانسہرہ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔

علاوہ ازیں، سی ڈی ڈبلیو نے 23 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے منظور کیے گئے منصوبوں میں آزاد جموں و کشمیر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام خیبرپختونخوا کے قیام، زرعی اصلاحات سے متعلقہ منصوبہ، فلکیاتی مشاہدے سے متعلق منصوبہ اور اسلام آباد ٹیکنو پولس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

47 mins ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

1 hour ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

1 hour ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

2 hours ago