بشکیک سے 205 طلبا کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بشکیک سے205 طلبا کولے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بشکیک سے آنے والے طلبا کا استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر طلبا کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 205 بچے کراچی پہنچے ہیں، سندھ کے مزید 180 طلبا کرغزستان میں ہیں جن میں 6 زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان بچوں کے لیے خصوصی پرواز بھیجیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کرغزستان کا واقعہ کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہدایت دی تھی کہ طلبا کی واپسی کا بندوبست کریں، سندھ حکومت نے بچوں کی واپسی کا بندوبست کیا اور ان کے والدین سے بھی رابطے میں رہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، صوبائی حکومت طلبا کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ حکام اور شہریوں سے مسلسل رابطے میں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کے والدین اور رشتہ دار بھی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، کرغستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت نے کیا اور طلبا کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ آج 205 طلبا کی واپسی ہوئی جن میں 55 لڑکیاں اور 150 لڑکے شامل ہیں، کرغستان سے واپس آنے والے 99 طلبا کا تعلق کراچی جبکہ دیگر طلبا کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔

Recent Posts

عازمین حج کی مزدلفہ میں شب بسری کی تصویری جھلکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عازمینِ حج عرفات سے وقوفِ عرفہ کے بعد منیٰ منتقل ہونے…

11 mins ago

حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن…

24 mins ago

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

40 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

48 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

59 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

1 hour ago