اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں اپریل کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اپریل 2024 میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر بڑھ کر 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگئی، جو 172 فیصد اضافہ ہے۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مینڈیٹ میں شامل ہے، ایس آئی ایف سی کے قیام کا بنیادی مقصد ایف ڈی آئی میں اضافہ کرنا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے قیام کا مقصد مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 51 ماہ میں یہ سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہے، ماہانہ بنیادوں پر کیے گئے موازنے کی بنیاد پر ایف ڈی آئی میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری مارچ 2024 میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران ایف ڈی آئی1.46 ارب ڈالر ہو گئی، جو مالی سال 2023کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
چین 17 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا بالترتیب 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…