’انڈسٹری میں 80 فیصد مرد ہم جنس پرست ہیں ‘معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 فیصد آدمی ہم جنس پرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈکاسٹ میں فیشن انڈسٹری سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔ ٹرانس جینڈرز کے خلاف بات کرنے کے سوال پر ماریہ بی نے کہا کہ ان کی برداشت ختم ہوگئی تو انہوں نے مذکورہ معاملے پر بات کرنا شروع کی۔ماریہ بی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’ایل جی بی ٹی کیو ‘یا ’ٹرانس جینڈرز ‘افراد پر اس وقت بات کرنا شروع کی جب ایسے افراد نے سوشل میڈیا پر آکر یہ کہنا شروع کیا کہ تمام جنسی رجحانات جائز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایل جی بی ٹی کیو یا ٹرانس جینڈرز افراد کے بارے میں بات نہیں کی، کیوں کہ پہلے ایسے افراد اپنی ذات یا گھروں تک محدود تھے۔ماریہ بی نے دلیل دی کہ مقدس کتاب قرآن پاک میں قوم لوط کا 27 مرتبہ ذکر کیا گیا اور لوگ ایل جی بی ٹی کیو کے موضوع کو چھوٹا سمجھتے ہوئے ’ایسے ہی اُڑا دیتے ہیں‘۔فیشن ڈیزائنر نے دعویٰ کیا کہ فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد آدمی ایل جی بی ٹی کیو ہیں۔

ایل جی بی ٹی کیو ایسے متنازع جنسی رجحانات کے مالک افراد کو کہا جاتا ہے جو پیدا تو مرد یا خاتون کے طور پر ہوتے ہیں لیکن بعد ازاں ہارمونز کی تبدیلیوں، دوسری پیچیدگیوں یا دماغی اختراع اور جنسی رجحانات کی وجہ سے اپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں۔ایل جی بی ٹی کیو افراد کو دنیا بھر میں متنازع سمجھا جاتا ہے اور اس پر دنیا بھر میں شدید بحث ہوتی رہتی ہے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

1 hour ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

2 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

2 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

3 hours ago