وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہو گئے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر تجارت جام کمال، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،شہبازشریف کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یو اے ای کا یہ پہلا دورہ ہے،وزیراعظم کی صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہو گی،یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق گفتگو ہو گی،وزیراعظم یو اے ای کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں