بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار کرلی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک چینی باشندوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں، پاور ڈویژن کے لیے 2 ارب 21 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ اور نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

2 hours ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

3 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

3 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

3 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

3 hours ago