سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سورج آگ برسانے لگا، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ،بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے،محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23 سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم، ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین نے ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو سے بچنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ لو لگنے کا سبب بن سکتی ہے، شہری غیر ضروری گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔

Recent Posts

پنجاب کی جیلوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ…

6 mins ago

اس بار قربانی کے جانوروں بیل، بکرے، دنبہ اور اونٹ کی اوسط قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بھی ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگ بہتر سے…

9 mins ago

اداکارہ مریم نفیس لندن میں کیسا وقت بِتا رہی ہیں؟ جانیے دلکش تصاویر کی زبانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف و باصلاحیت ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان مریم…

18 mins ago

خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجوہات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو پر خصوصی ریسرچ نیوز اسٹوریز پر کام…

37 mins ago

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

1 hour ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

1 hour ago