سعودی عرب ؛ غیر قانونی طریقے سے اپنے ممالک رقم بھجوانے والے 4 غیرملکی گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے غیر قانونی طریقے سے اپنے ممالک رقم بھجوانے والے 4 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تارکین وطن سے رقوم جمع کر کے مختلف طریقوں سے بیرون مملکت بھجوانے والے 4 غیر ملکیوں کو ریاض پولیس نے گرفتار کیا ، غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث چاروں غیرملکیوں کا تعلق سوڈان سے بتایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان نے ریاض شہر کے ایک فلیٹ کو غیر قانونی ترسیل زر کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا ہوا تھا ، جن کے قبضے سے 13 لاکھ ریال ضبط کیے گئے اس کے علاوہ ملزمان اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ، چاروں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ادھرسعودی عرب میں جرائم کی 15 وارداتوں میں ملوث 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان میجر خالد الکریدیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پیسوں کے بدلے حملے کے جرائم سے نمٹنے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں 6 غیر ملکی رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، پاکستانی قومیت سے تعلق رکھنے والے ان ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں جوکہ مملکت میں مختلف نوعیت کے جرائم کی 15 وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ سے گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 5 اوباشوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مکہ مکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک شاہراہ عام پر گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ، لڑکیوں کے ساتھ چھڑ خانی کرنے والے افراد کی تعداد 5 ہے جو کہ سعودی شہری ہیں اور ان سب کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں ، ملزمان کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کر نے کے بعد انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

16 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

40 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

53 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

59 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago