راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی زندگی رات و رات ایسے بدل گئی جو اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور رسل گومز رات کے کھانے کی تیاری کیلئے اپنے علاقے میں موجود قریبی راشن کے سٹور پر گیا جہاں اس نے لاٹری کے ٹکٹ کو دیکھ کر اپنی قیمست آزمانے کا فیصلہ کیا۔
شاپنگ مکمل کرنے کے بعد رسل گومز نے پارکنگ میں پہنچ کر جیسے ہی اپنے لاٹری ٹکٹ کو سکریچ کیا تو اس کی آنکھیں 5 لاکھ ڈالر کی رقم دیکھ کر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔رسل گومز نے کہا کہ پہلے تو اسے یقین نہیں آیا اور اس کیلئے یہ ایک انتہائی خوشی کا موقع تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی خوشی پر قابو پانے کے بعد میں نے فوری طور پر اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی شروع کر دی کیونکہ بہت سی خواہشات ہیں جسے میں پورا کرنا چاہتا ہوں اور سب سے پہلے میں چھٹیاں منانے جانا چاہتا ہوں۔

Recent Posts

حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے تنخواہ دار افراد اور برآمد کنندگان کے لیے انکم ٹیکس…

14 mins ago

وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے…

30 mins ago

ایف سی نے ایرانی تیل کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، دو ٹرک تحویل میں لے لئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )ایف سی بلوچستان نے ایرانی تیل کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام…

38 mins ago

وزیراعظم کا تاجکستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ…

41 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؛اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے…

44 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ، قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

نیویارک (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی…

59 mins ago