صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب عوام کو سول ہسپتال میں ادویات سے محروم کردیا چمن کا سول ہسپتال ادویات کی ترسیل سے محروم غریب مریض رل گئے پرائیوٹ کلینک میں ادویات انتہائی مہنگی ہونے مریض ادویات کو ترس گئے. صوبائی حکومت پوری ایکشن لیں عوامی حلقوں کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق چمن کے سب سے بڑے ڈی ایچ کیو ہسپتال ادویات کی ترسیل نہ ہونے پر ادویات سے محروم ہوگئے ایک طرف غربت مہنگائی اور پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن میں تاریخ کی بدترین بے روزگاری نے بھی پنجے گاڑ رکھے ہیں تو دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت و ادویات کی کمپنیوں کے درمیان لین دین کے تنازعہ نے غریب مریضوں کو سہولت سے محروم کردیا جس سے وہ گھٹ گھٹ کر مرض کو بڑھتا ہو دیکھ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت چمن کے کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہیں کہ محکمہ صحت بلوچستان کے ادویات کا فنڈز لیپ ہونے پر ادویات کی کمپنیوں کے ادائیگی ممکن نہ ہوسکی جس پر ادویات کمپنیوں نے ادویات کی ترسیل روک دی ہیں جس سے چمن کے غریب مریض اس کا شکار ہوگئے ہیں عوام نے ضلعی انتظامیہ چمن و ڈپٹی کمشنر ضلع چمن راجہ اطہر عباس سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر پوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے اور ایک سستا ذریعہ ادویات سے محروم نہ ہوں ۔

Recent Posts

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

20 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

29 mins ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

44 mins ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

50 mins ago

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

1 hour ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

1 hour ago