حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا . زیادہ تر لوگ ائیر کولر لیتے ہیں تاکہ ہوا زیادہ ملے لیکن بجلی کا بل کم ہی آئے .

لیکن ائیر کولر میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ انھیں چلانے سے کمرے میں گھٹن، حبس اور نمی پھیل جاتی ہے . اس آرٹیکل میں ہم اس مشکل کا حل لائے ہیں .
ائیر کولر کی نمی اور حبس ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں کھلی جگہ رکھا جائے . یہ اس وقت صحیح کام کرتے ہیں جب ان کے پیچھے کے حصے سے گرم ہوا آسانی سے باہر نکل سکے جب کہ سامنے کی جانب سے تازہ ہوا ملے . اگر ائیر کولر کمرے میں رکھنا ہے تو اسے دیوار سے تھوڑا فاصلے ہر رکھیں اور کولر کا منہ کھڑکی یا دروازے کی جانب ہو .
اس کے علاوہ ضروری ہے کہ کمرے میں چھت کا پنکھا بھی چلائیں تا کہ گرم ہوا پنکھا کھینچ کر باہر پھینک سکے . اس سے نمی اور گھٹن نہیں ہوگی . اس کے علاوہ ایگزاسٹ فین لگانا بھی بہترین آئیڈیا ہے .
ائیر کولر کے اندر کولنگ پیڈز ہوتے ہیں . خریدنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ اندر کولنگ پیڈز کم سے کم 4 نچ کے ہوں اور گتے کے نہ ہوں . گتے کے پیڈز کمرے میں گھٹن پیدا کرتے ہیں . ضروری ہے کہ ائیر پیڈز کو چیک کیا جائے کہ وہ اندر سے پوری طرح گیلے ہورہے ہیں یا نہیں . اگر نہیں ہورہے تو انھیں باہر نکال کر صاف کریں اور 3، 4 سال بعد انھیں تبدیل کردینا چاہیے .
ائیر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا لینے کے لئے اس میں ٹھنڈا پانی ڈالیں . آج کل بازار میں آئس باکس والے ائیر کولر بھی مل رہے ہیں جن میں برف ڈال کر ٹھنڈی ہوا کے مزے لئے جاسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں