کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں نکاسی آب اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 2 ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں یہ منصوبہ 2012 میں شروع ہوکر 2016میں اختتام پذیر ہوا تھا2013 میں کوئٹہ میں نکاسی اب کا مسلہ حل کرنے اور سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی منظوری سے کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ شروع کیا گیا ،، یہ منصوبہ تقریبا 4سال کے بعد مکمل ہوا ،،، عوامی حلقوں کی جانب سے اس منصوبے پر اعتراضات سامنے ائے جس میں شہر کی اہم شاہراہوں کو اودھیٹر کر بیچوں بیچ نکاسی اب کیلئے نالے بنائے گئے عوامی شکایات پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے خصوصی آڈٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں جن میں24کروڑ روپے پروجیکٹ اتھارٹی کی ناہلی کی وجہ سیغیر ضروری اخراجات میں ضائع ہوئے منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے چار کروڑ 60لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں کنسلٹنسی فیس کی مد میں ایک کروڑ 60لاکھ کی اضافی ادائیگی کی گئی،،کنڑیکٹرز سے انکم ٹیکس کی مد میں بیس لاکھ روپے کم وصول کئے گئے ،50لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں بھی کی گئیں کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ کی آڈٹ رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی .

.

.

متعلقہ خبریں