اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آج کل خربوزے اور سردا گرما وغیرہ کا موسم ہے. چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں ٹھنڈا میٹھا خربوزا کھانا کسے اچھا نہیں لگتا جبکہ خربوزے کے بیج بھی اپنے اندر بے شمار غذائیت کا خزانہ سموئے ہوتے ہیں.
بہت سی خواتین خربوزے کے بیجوں کو صاف کرنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتیں اور انھیں پھینک دیتی ہیں. جبکہ بازار میں یہی بیج آج کل مہنگے داموں میں مل رہے ہیں. تو آج ہم آپ کو ان ننھے منے بیجوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں جن سے آپ چاہیں تو ان کا کاروبار بھی کرسکتی ہیں.
سب سے پہلے خربوزوں کو کاٹ کر الگ رکھ دیں اور ان کا گودا ایک جگہ اکھٹا کرلیں. اب کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر گودا اس میں ڈال کر 5،6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. اس کو فریج میں بھی رکھا جاسکتا ہے
اب ہاتھ سے مسل کر بیچ اور گودا الگ کر لیں اور پلاسٹک کی دو چھلنیاں لیں. ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے 2 سے 3 بار بیجوں کو نل کے پانی میں دھوئیں اور چھان لیں. تمام بیج بالکل صاف ہوجائیں گے. اب ان کو کھلے برتن میں ڈال کر اوپر سے چھلنی یا سوتی کپڑا رکھ دیں اور دھوپ یا پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھا لیں. لیجیے بازار کے مہنگے بیج کے مزے اب گھر میں مفت میں اڑائیں.

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago