لاہور سے استنبول جانے والی پرواز کو حادثہ، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور سے استنبول جانے والی غیر ملکی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے استنبول کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 350 مسافر سوار تھے۔پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔غیر ملکی ائیرلائن نے مسافروں کو طیارے میں تاخیر کے باعث مسافروں گھر جانے کا مشورہ دیا ہے۔
طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر ہونے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا ہے۔ مسافروں نے گھر جانے کی بجائے ائیر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دو روز قبل بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا تھا ۔

پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی آئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے حاضر دماغی سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ذرئع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل پرندہ جہاز سے زور دار طریقے سے ٹکرایا۔ ٹیکنیکل خرابی کے باعث جہاز کی وآپس کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ واپس جانے والے مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بیٹھا گیا۔
سول ایوی ایشن نے شہریوں کو ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے سے سختی سے منع کیا ہے تاکہ کوڑا کرکٹ پر جھپٹنے والے پرندے کسی بڑے حادثے کا باعث نہ بن سکیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل بھی کراچی سے اڑانے بھرنے والے طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی کال دی تھی اور طیارے کی ہنگامی طور پر لینڈ کروایا تھا۔
جس سے طیارہ گر گر تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے اڑان بھرنے کے بعد سیسنا تربیتی طیارے کا تمام سسٹم جام ہو گیا جس کے بعد پائلٹ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ۔پائلٹ نے بتایا کہ سسٹم جام ہو جانے کے باعث طیارے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، طیارہ میرے کنٹرول میں نہیں رہا، اسی لیے مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔
اس ہنگامی صورتحال میں ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے جہاز تباہی کا شکار ہونے سے بچ گیا اور کپتان نے تربیتی طیارے کو بہ حفاظت رن وے پر اتار لیا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے اور پائلٹ میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

14 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

29 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

35 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

44 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

52 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

1 hour ago