پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
محسن نقوی نے نجی ٹی وی جیونیو زکے پروگرام جیو پاکستان میں اٹھائے گئے اس مسئلے کا نوٹس لیا اور مسئلے کے حل کے لئے سیکرٹری داخلہ خرم علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لئے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایشو کو سامنے لانے پر جیو پاکستان کا شکریہ، پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ میں نام کےساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، حکومت ڈاکیومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

1 hour ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

2 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

2 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

2 hours ago