ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد،اوگرا کیجانب سے نو ٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئےاوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جسکے مطابق غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی فروخت کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
غیر معیاری سلنڈروں میں گیس فروخت کرنے والوں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایل پی جی ری فلنگ کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے کاروبار کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنا دیا گیا ہے، ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز ہی کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام مانیٹرنگ کے اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔

Recent Posts

اس سال کتنے خوش نصیبوں کو حج کی سعادت حاصل ہوئی؟ سعودیہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں حج سیزن میں کتنے مسلمانوں کو حج کی سعادت نصیب ہوئی،…

1 min ago

بھارت: عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسئلہ کشمیر سے متعلق 14 سال قبل تقریر کرنے پر دہلی…

13 mins ago

گورنر سندھ کامران ٹیسوری 100 اونٹ، 100 بکرے اور 10 بیل کتنے میں خریدے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لیے 100 اونٹ، 10 بیل…

19 mins ago

پاکستان میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود داؤدی بوہرہ اسماعیلی مسلمان…

25 mins ago

عازمین حج کی مزدلفہ میں شب بسری کی تصویری جھلکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عازمینِ حج عرفات سے وقوفِ عرفہ کے بعد منیٰ منتقل ہونے…

38 mins ago

حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن…

50 mins ago