وزیراعلیٰ پنجاب سے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہورقدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی بی کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر مریم نواز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ ترجیح ہے،ہیلتھ ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور آئی ٹی پر کام جاری ہے،نرخوں میں استحکام اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،شہبازشریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے،ان کاکہناتھا کہ بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں،پنجاب کی بڑی آبادیوں کیلئے سیوریج سسٹم لانا بڑا چیلنج ہے،ہر شہر کیلئے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے .

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے،صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پر توجہ دی جارہی ہے،پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کو ری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانا چاہتے ہیں،سکولوں کی پرفارمنس کے لحاظ سے کیٹیگرائز کررہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لا رہے ہیں .

اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کا ہر اقدام کرنا چاہتی ہوں،فیلڈ ہسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں،مہلک امراض میں مبتلا 2لاکھ مریضوں کو انکی دہلیز پر مفت ادویات پہنچا رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی دور میں فری میڈیسن بند کرنے کا ظالمانہ اقدام کیا گیا،ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے،راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی،ہر ضلع میں علاج کی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی دوسرے شہر نہ جانا پڑے .

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کارڈیک مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس سروس لا رہے ہیں،نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کیلئے آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں،پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کااظہار کررہی ہیں،نوازشریف آئی ٹی سٹی 10سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں،5سال میں دیگر شہروں یں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے،سولر انرجی سے مستفید ہونے کیلئے پراجیکٹجاری ہیں،کلین انرجی پر پوری توجہ ہے، لڑکیوں کیلئے الیکٹرک بائیکس لا رہے ہیں .

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سستی ہاؤسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کو اپنی چھت میسرہوگی،سپیشل افراد کیلئے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے،ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے،وزیراعلیٰ بننا آسان نہیں، چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف ہے .

. .

متعلقہ خبریں