کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں


2ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں . 2 ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ سٹی روڈ پروجیکٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں منظرعام پر آگئیں .


آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے خصوصی آڈٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں . 24کروڑ روپے پروجیکٹ اتھارٹی کی ناہلی کی وجہ سے غیر ضروری اخراجات میں ضائع ہوئے .
منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے چار کروڑ 60لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں . کنسلٹنسی فیس کی مد میں ایک کروڑ 60لاکھ کی اضافی ادائیگی کی گئی . کنڑیکٹرز سے انکم ٹیکس کی مد میں بیس لاکھ روپے کم وصول کئے گئے ،50لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں بھی کی گئیں

. .

متعلقہ خبریں