مشہور زمانہ فلم ’ مسٹر انڈیا ‘ کیلئے سری دیوی نے کتنا معاوضہ لیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بونی کپور جب ’مسٹر انڈیا‘(1987)کی آفر لے کر سری دیوی کے پاس پہنچے تو انہوں نے جان چھڑانے کے لیے ان سے کہا کہ ان کی والدہ سے بات کرلیں۔

تفصیلات کے مطابقسری دیوی کی والدہ نے یہ سوچتے ہوئے بونی کپور سے 10لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا کہ وہ ان کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکیں گے۔ تاہم بونی کپور کو سری دیوی کو ہی اپنی فلم کی ہیروئن بنانا تھا، اس لیے انہوں نے 10لاکھ روپے کے بجائے 11لاکھ روپے کی آفر دے کر شوٹنگ کی ڈیٹس حاصل کر لیں۔

فلم ’مسٹر انڈیا‘ نے نہ صرف باکس آفس پر بلکہ ہندی سینما میں تاریخ رقم کر دی۔ اس فلم کا گانا ’ہوا ہوائی‘ اور ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن یہ رات‘ پر سری دیوی کے رقص نے سلور سکرین پر ایسی آگ لگائی جو ہندی سینما میں آج تک کوئی بھول نہیں سکا۔

نوعمر سری دیوی کی فلمی آمدنی سے ان کی والدہ راجیشوری ینگر اور سوتیلے بہن بھائی بھی اچھی زندگی گزاتے رہے۔ بچپن میں سری دیوی نے تین ایسے اداکاروں کے ساتھ بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا جو بعد میں سیاست دان بنے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بھی براجمان ہوئے۔ سری دیوی نے اپنے والد کے لیے بھی انتخابی مہم میں تشہیر کی تھی۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا

نیویارک (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر…

23 mins ago

ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی…

52 mins ago

ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے…

1 hour ago

ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ انجمنوں اور تاجروں کی وفاقی تنظیم ایف…

1 hour ago

اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ…

1 hour ago

” اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع تک نہیں ملے گا”اداکار عمران عباس نےپیغام جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی سمیت بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے مقبول…

1 hour ago