بلوچستان ہائیکورٹ ؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کر دی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کی درخواست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی،چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی .

یاد رہے کہ وکیل امان اللہ کنرانی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست دائر کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں