عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، پریس ایسوسیی ایشن آف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ رپورٹرز کی نمائندہ تنظیمیں ہیں،درخواست میں سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے 21مئی کو ترمیمی نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی رپورٹنگ سے متعلق ہدایات جاری کیں،پیمرا نوٹیفکیشن آرٹیکل 19اور 19اے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیمرا نوٹیفکیشن میں غلط تشریح کی گئی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں