پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے قرض پروگرام کیلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازقرض اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات قرض پروگرام کے لیے نہیں تھے۔ پارلیمنٹ سے قرض اہداف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معیشت کے بارے ڈیٹا حاصل کیا اور ڈیٹا وصولی کی بعد معیشت کا جائزہ لےکربجٹ کے خدوخال پاکستانی حکام کو بتا دیے ہیں۔ نجکاری اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے اہداف سے بھی پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے۔
اگلےسال کےلیے ٹیکس وصولیوں اور ایف بی آر اصلاحات کےلائحہ عمل سے بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف اورخدوخال کی پارلیمنٹ سےمنظوری کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے یہ پہلی بارہوگا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کردےگا یا اہداف اور خدوخال کی پارلیمنٹ سے منظوری کراکے ان پر عملدرآمدکی تاریخ کا تعین کرے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جون کے آخر میں شروع ہوں گے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کوشش کررہے ہیں کہ یکم جولائی سے پہلے معاہدہ ہوجائے۔

Recent Posts

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

26 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

35 mins ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

50 mins ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

56 mins ago

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

1 hour ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

1 hour ago