اڈیالہ جیل میں قیدی سے جنسی زیادتی کا واقعہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں اسیر قیدی کو دو قیدیوں نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ متاثرہ قیدی نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سے رجوع کیا تو اس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مدت اسیری مکمل ہونے پر رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے شنوائی کیے بغیر ہی قیدی کو جیل سے آزاد کردیا۔
متاثرہ قیدی کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے دونوں قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
اسلام آباد کے رہائشی قیدی کی جانب سے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ شالیمار نے 25 جنوری کو چوری کے مقدمے میں جیل منتقل کیا جہاں ذاکراللہ اور ساحل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے متعلق ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل کو بتایا تو انھوں نے کہا صبح سپریٹنڈنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاہم اگلی صبح عدالت پیشی تھی جہاں عدالت نے سزا پوری ہونے پر رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت سے فیصلہ ہونے پر جیل انتظامیہ نے فوری رہا کردیا لیکن مجھے سپریٹنڈنٹ جیل کے سامنے پیش نہ کیا گیا ۔ جیل میں اسیری کے دوران دونوں قیدیوں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ، میرا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس نے متاثرہ قیدی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔ ایس ایڈ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔…

5 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا

نیویارک (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر…

30 mins ago

ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی…

60 mins ago

ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے…

1 hour ago

ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ انجمنوں اور تاجروں کی وفاقی تنظیم ایف…

1 hour ago

اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ…

1 hour ago