راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایک ادارے کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خود پر ریاست کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 16 دسمبر 1971 کو پاکستان کے دو حصے ہوئے اور یہ فیصلہ جنرل یحییٰ خان کا تھا، آج بھی پاکستان میں فرد واحد فیصلے کر رہا ہے اس کے بھی نقصانات ہوں گے۔ فارم 47 والی حکومت پاکستان کے موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اگر گرفتار کیا گیا تو اسمبلی کے اندر مذمت کریں گے، ہمارا پورے پاکستان میں پرامن احتجاج ہوگا، اگر میاں اسلم اقبال سے دباو پر کسی قسم کا بیان لیا گیا ہم نہیں مانیں گے، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال قانونی کارروائی مکمل کریں اور پارٹی کو لیڈ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو بھی سزا دی گئی، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اقوام متحدہ کے وفد کی تلاشی لی یہ سب نے دیکھا جبکہ اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا ککہ پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس میں چھاپے کا کوئی وارنٹ موجود نہیں تھا، رؤف حسن پر حملے کی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور محسن نقوی پر آتی ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے…
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ انجمنوں اور تاجروں کی وفاقی تنظیم ایف…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ…