فش فارم کے تالاب میں نہاتے ہوئے6 بچے ڈوب گئے

علی پور چٹھہ (قدرت روزنامہ) فش فارم کے تالاب میں نہاتے ہوئے 6بچےڈوب گئے .

دنیا نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ بستی عیسائیاں کے قریب مچھلی فارم کے تالاب میں پیش آیا جہاں شدید گرمی سے بچنے کیلئے نہاتے ہوئے 6 بچےتالاب میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد بروقت پہنچ کر 4 بچوں کو زندہ بچا لیا جبکہ 2 زندگی کی بازی ہار گئے .

تمام بچوں کی عمریں 6 سے 7 سال کے درمیان ہیں، ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باقی 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے .

. .

متعلقہ خبریں