پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس کی 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی اور 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا .

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں 48 ارب 74کروڑ 18 لاکھ 65 ہزار 555روپے کا اضافہ ہوگیا .

کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ اتارچڑھاو کا شکار رہی اور ایک موقع پر 231پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 157.80پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 114.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا .

. .

متعلقہ خبریں