رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافے کا امکان ہے .
24 نیوز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب وفاقی بجٹ سے پہلے صوبائی بجٹ پیش ہونے جا رہاہے،خیبرپختونخوا کا بجٹ کل 3 بجے پیش کیا جائیگا، آئندہ مالی سال کا بجٹ ممکنہ طور 17 سو ارب سے زائد کا ہوگا،جس میں اے ڈی پی کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، کچھ سیکٹرز پر ٹیکس میں کمی جبکہ نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں لائے جائینگے،تمباکو سمیت دیگر پر پی ای ڈیوٹی لگائی جائیگی .

ملاکنڈ ڈویژن سمیت ضم اضلاع میں ٹیکس نفاذ پر وفاق کو مشاورت کی پیشکش کی جائیگی،ضم اضلاع پر ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تجاویز بھی تیارکر لی گئی ہیں،بجٹ تجاویز وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئیں،جن کا آج جائزہ لیا جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں