پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جائے .

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے ایک جوان کو دوپہر کے وقت تپتی ریت پر پاپڑ روسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .


یہ ویڈیو ایکس اکائونٹ ’@FrontalForce‘ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں بی ایس ایف کی یونیفارم میں ملبوس نوجوان ریت میں پاپڑ دباتا ہے اور چند سیکنڈز بعد انہیں باہر نکالتا ہے تو وہ روسٹ ہو چکا ہوتا ہے . اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوان بیکانیر کے قریب بارڈر پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جہاں اس قدر گرمی پڑ رہی ہے کہ چند سیکنڈز ریت میں دبانے سے پاپڑ بھی روسٹ ہو جاتے ہیں .


واضح رہے کہ بیکانیر بھارت کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں رواں سال اب تک 46ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور آئندہ دنوں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں