فن و ثقافت شوبز

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سونیا حسین کی طرف سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیااکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایسا مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے، جس میں ان کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے تھے۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی اور کمنٹس میں لوگوں نے اداکارہ کو بے شرمی اور بے حیائی کے طعنے دینے شروع کر دیئے۔ مظہر جان نامی ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’’پاکستان میں شہرت پانے کے لیے خود کو ننگا کرنا پڑتا ہے۔ بہت اچھا، لگے رہو، بہت جلد سب ننگے گھومیں گے۔‘‘سعدیہ مشرف نامی ایک لڑکی اپنے کمنٹ میں لکھتی ہے کہ ’’پاکستانی اداکاراؤں نے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے نیم برہنہ ملبوسات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں