آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ جرمنی، جرمن آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات کی۔جرمن آرمی چیف کے ساتھ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے مطابق آرمی چیف کو جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف نے جرمن چانسلر کے فارن پالیسی و سلامتی کے مشیر، جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزارت دفاع کے اسٹیٹ سیکریٹری سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرمن قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔

Recent Posts

عمران خان کی مبینہ شراب نوشی کا بیان بہروز سبزواری کو لے ڈوبا، چینل کے خلاف مقدمے کا عندیہ

ایف ایچ ایم پاکستان نے ایک اور ویڈیو جاری کردی کراچی (قدرت روزنامہ)بہروز سبزواری کا…

12 mins ago

بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا سر پلس بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے 50، 50 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، ذرائع…

29 mins ago

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی کا امکان؟خریداروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد…

29 mins ago

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال اسلام…

56 mins ago

راولپنڈی؛ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا،6افراد زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو…

1 hour ago

لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، درجہ حرارت کتنا ہوگیا؟ محکمہ موسمیات کااہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا،شہر کا درجہ حرارت 44ڈگری…

1 hour ago