کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

کنبرا(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا .

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے مجموعی طور پر 54ایمبیسیڈرز مقرر کیے گئے ہیں جن میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا کے رسل آرنلڈ اور بنگلہ دیش کے امین الاسلام بھی شامل ہیں .

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، سکاٹ بولینڈ، ویمنز ٹیم کی سابق کپتان لیزا استھالیکر اور میل جونز بھی ایمبیسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں . رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے ان ایمبیسیڈرز کی تقرری 2سال کے لیے کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں