خیبرپختونخواہ میں مزدور کی کم سے کم اجرت کتنی تجویز کی گئی ہے؟ جانیے


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنےکی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔
3 سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کیلئے 25ارب 93کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے،اڑھائی سال بعد مقامی حکومت کیلئے ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دئیے جائیں گے، نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کیلئے 10 ارب روپے اور ترقیاتی فنڈ میں نئے منصوبوں کی بجائے 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ صوبے میں تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے، اراضی انتقالات پرمختلف ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد پرلانے کی تجویز دی گئی ہے،بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے 3 ارب روپے تک سبسڈی فنڈ ، صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت بجٹ 100 ارب روپے تک سر پلس ہو گا۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

18 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

21 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

23 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

43 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

46 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

50 mins ago